مسکراہٹ ،تبسم ،ہنسی، قہقہے سب کے سب کھو گئے ہم بڑے ہو گئے یہی وہ جگہ ہے جہاں میں تم سے بات کیا کرتا تھا ۔ وہ تمہاری ہنسی ، وہ میرے قہقہے سب کے سب ہوا میں تحلیل شدہ ملتے ہیں مجھے ، لگتا ہے ابھی تم مجھ سے کہو گی کہ آج کال کیوں نہیں کی ، اور میرے پاس بیلنس نہ ہو تو بھاگا بھاگا روڈ سے بیلنس کرا کے آتا اور آپ کو کال کرتا ،۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں پہ میں ایک ہی گانا گنگناتا تھا "تم میرے ہو ، میرے رہنا " اور آپکا جواب آتا ، "ہووں"۔ اج وہ ساری جگہیں مجھے چڑاتی نظر آتی ہیں اور مجھ پہ ہنستی نظر آتی ہیں لیکن مجھے فیل نہیں ہوتا کیونکہ مجھے پتہ تھا ایک دن یہ آنا ہے ، کیونکہ اگر آپ کسی کو حاصل ہو گے تو آپکی قدر نہیں ہوگی ! ۔ دنیا بھر کی چاہتوں سے گھبرا جانا یا تھک جانا تو یہ مت بھولنا کہ کوئی آپکا تب بھی منتظر ہوگا !!۔ از قلم = عمیر قیصرانی
No comments yet