read.cash Log in
@Doctor5588 more from that month

#کھوجی کھوجی کے بارے میں آپ نے سن رکھا ہے ؟؟ ہم نے بچپن میں سنا تھا۔۔۔۔ ہمارے علاقے میں کوئی چوری ہوتی تھی نا تو کھوجی بلایا جاتا تھا ۔۔۔ چوروں کا سراغ لگانے کیلئے۔۔۔۔ وہ راستوں کو دیکھتا تھا ، لوگوں سے جانچ پڑتال کرتا تھا بڑے طریقے سے۔۔۔ باتیں کر کے اندازے لگا لیتا تھا۔۔۔۔ پھر زمانہ بدل گیا ۔۔۔۔ نیا دور آگیا۔۔۔۔ چور پکڑنے کے نئے طریقے آگئے۔۔۔۔ لیکن اب بھی کھوجی موجود ہیں۔۔۔۔ ان کا کام بدل گیا۔۔۔ اب کچھ لوگ کھوجیوں کا کام کرتے ہیں ۔۔۔ لوگوں کی ذاتیں کریدنے کا شوق ہوتا ہے انھیں۔۔ لوگوں کی ذاتوں کا تجسس ہوتا انھیں۔۔۔۔ وہ قریب ہوتے ہیں ، رشتے بناتے ہیں اور لوگوں کی ذاتوں کا کھوج لگاتے ہیں۔۔۔۔ چار دن تعلق جوڑ کے ، جیسے ہی ان کا تجسس پورا ہو جاتا ہے بھاگ جاتے ہیں ۔۔ تجسس کے بھوکے لوگ ہیں ۔۔ انھیں بس لوگوں کے بارے جاننے کا شوق ہوتا ہے۔۔ ہم میں سے ہر کی زندگی میں ایسے کھوجی لوگوں کی آمد ہوتی رہتی ہے۔۔۔۔ ایسے کھوجی لوگوں ہمیں تکلیف دیتے ہیں ۔۔ ہماری زندگیوں ، ہمارے غم ،ہماری باتیں جاننے کا انھیں کیا حق ہے ؟؟ عمر بھر کے احساس کے رشتوں سے اعتماد توڑنے کا حق ان کو کس نے دیا ہے ؟؟ ہم عمر بھر لوگوں کا اعتماد نہیں کر پاتے۔ ۔۔ کیوں ؟؟ یہ اپنے تجسس کی خاطر ، ہم سے ایسے کھیل جاتے ہیں ہم ڈر جاتے ہیں۔۔۔ ہمیں ہر شخص میں انھیں کا چہرہ نظر آنے لگ جاتا ہے۔ ان کو پہچاننا مشکل ہے۔ لیکن عموماً بڑے رشتوں اور تعلقات کا سہارا لیتے ہیں۔۔۔ پھر ایک دم سے انھیں ہماری باتوں ، ہماری ذات سے بہت اعتراضات ہونے لگ جاتے ہیں۔۔۔۔ جانے کا کوئی بہانا نہ بھی ملے تو ایسا الزام لگاتے ہیں آپ عمر بھر اپنی ذات کے نزدیک اس کا ازالہ نہیں کر پاتے ۔۔۔۔ لیکن ایک بات ہے۔۔۔ ذاتوں کا کھوج لگانے کا شوق انھیں بھکاری بنا دیتا ہے ۔۔ پھر کسی نئے کی تلاش میں ،کسی نئے در پہ اپنے تجسس کی بھوک مٹانے کیلئے کٹورا لیے پہنچ جاتے ہیں۔۔۔۔ عمر بھر یونہی در در بھٹکتے ہیں لیکن سکون نہیں پاتے ۔۔۔ یہ کھوجی لوگ ہمیشہ بے سکون رہتے ہیں۔ ۔۔ یہی ان کی سزا ہے۔ ⁦✍️⁩ " عمیر قیصرانی"

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.