میری ڈائری کے چند صفحات قیمتی ہیں اور یہ صفحات وہ ہیں جن میں تمہارا ذکر کیا گیا ۔ اس میں قیمتی بات یہ ہے کہ اس صفحات میں کئی جگہیں ایسی ہیں جہاں لفظ پڑھے نہیں جا سکتے اور یہ لکھتے وقت گرنے والے آنسؤں نے مٹانے کی کوشش کی تھی ! وہ گرتے آنسو صرف یہی گلہ کر رہے تھے کہ اس کو ڈائیریکٹ کہہ دے لیکن ہماری یہ مجال کہاں کہ ہم کچھ عرض کریں اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ ہمیں اپنی بات کو ملنے والی عزت افزائی کا بھی بخوبی اندازہ ہے ! اسی لئے دل لاچار کی اس تڑپ کو بجھانے میں اس ڈائیری نے میرا خوب ساتھ دیا ہے ! رونا بہت آسان ہے لیکن یہ تب مشکل ہو جاتا ہے جب سامنے بیٹھے شخص کو اس بات کی سمجھ تک نہ آئے ! آخر پہ یہی کہونگا کہ اللہ مجھے اس حالت سے جلد از جلد نجات دے اور وہ نجات چاہے مر کر بھی کیوں نہ ہو ! ۔۔ امین !!!!!!...۔ از قلم - عمیر قیصرانی
Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.
No comments yet