Aao Ap ko Pagal Banaun ! 🤭🤭🤭 رشتوں کا گنجل ایک پاگل دماغی امراض کے ایک ڈاکٹر کے پاس لایا گیا۔ ڈاکٹر نے پاگل سے پوچھا ۔ " تم پاگل کیسے ہوئے تھے۔۔۔۔۔؟" مریض نے تھوڑی دیر سوچا اور اس کے بعد بولا۔ " ڈاکٹر صاحب ! مجھے رشتوں نے پاگل کر دیا ہے۔۔۔" یہ سن کر ڈاکٹر نے حیرت سے پوچھا۔ " وہ کیسے۔۔۔؟" مریض نے جواب دیا۔ " ڈاکٹر صاحب! میں نے ایک بیوہ عورت سے شادی کر لی تھی۔ اس عورت کی ایک جوان بیٹی تھی۔ کچھ عرصے کے بعد میرے والد نے میری سوتیلی بیٹی کے ساتھ شادی کر لی۔۔۔۔۔۔ان دو شادیوں کے بعد ہم رشتوں کے ایک عجیب گنجل میں پھنس گئے ، کیوں کہ رشتے داری کے مطابق اب میرا والد ، میرا باپ بھی ہے اور میری سوتیلی بیٹی کے ساتھ شادی کے بعد میرا داماد بھی ہے۔۔۔۔میں اپنے والد کا بیٹا بھی ہوں اور ساتھ ہی میں اس کا سسر بھی ہوں۔۔۔۔۔ ہم اس کے ساتھ ایک دوسرے کے سمدھی بھی ہیں۔ میری بیوی میرے والد کی بہو بھی ہے۔۔۔۔۔ ساس بھی ہے اور سمدھن بھی ہے۔۔۔۔میری بیوی کی بیٹی میرے والد کی بیوی بھی ہے۔۔۔۔۔ پوتی بھی ہے اور میری والدہ بھی ہے۔۔۔۔۔ میں اپنی سوتیلی بیٹی کا والد بھی ہوں اور بیٹا بھی ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔میری سوتیلی بیٹی میری بیوی کی بیٹی بھی ہے اور میری بیوی کی ساس بھی۔۔۔۔۔۔ایک سال کے بعد میرے اور میرے والد کے ہاں ایک ایک بچہ پیدا ہو گیا۔۔۔۔۔ میرا بیٹا اب میرے والد کا پوتا بھی ہے اور ساتھ ہی سالا بھی ہے اور میرا ماموں بھی ہے۔۔۔۔۔ اسی طرح میرا بیٹا میری ماں کا پوتا بھی ہے ، لیکن بھائی بھی ہے۔۔۔۔بالکل اسی طرح میرے والد کا بیٹا میرا بھائی بھی ہے اور میرا نواسا بھی ہے۔۔۔۔۔۔ میرا اور میری بیوی کا نواسا میرے والد کا بیٹا بھی ہے اور ان کا نواسہ بھی ہے۔ میرے والد کا بیٹا میرا بھائی بھی ہے۔۔۔۔ میری بیوی کا نواسا بھی ہے اور میری بیوی کا دیور بھی ہے۔۔۔۔۔ میری بیوی کا نواسا اب میرا بھائی بھی ہے۔۔۔ اور۔۔ اور۔۔۔" یہاں پہنچ کر ڈاکٹر کی ہمت جواب دے گئی اور اس نے اونچی آواز میں کہا۔ " خاموش ہو جاؤ۔۔۔۔۔ ورنہ میں بھی پاگل ہو جاؤں گا۔۔۔۔۔۔"
No comments yet