read.cash Log in
@Doctor5588 more from that month

آج میں بینک کے باہر قطار میں کھڑا تھا تو مجھ سے آگے کھڑے شخص کی کوئی عزیزہ ماسک لگائے بغیر بینک میں داخل ہونے لگی تو سیکیورٹی گارڈ نے اسے روک دیا. اس شخص نے، جو مجھ سے آگے کھڑا تھا، اپنا ماسک اتار کے اس عورت کو دیا اور وہ اسے لگائے بینک میں چلی گئی. عورت نے باہر نکلنے پر ماسک واپس کیا تو اس شخص نے دوبارہ اپنے منہ پہ لگا لیا. ابھی کچھ ہی دیر گزری تھی کہ ایک آدمی اندر جانے لگا تو اس کے پاس بھی ماسک نہیں تھا. میرے آگے کھڑے شخص نے پھر وہی ماسک اتار کر اس آدمی کو دے دیا_باہر نکلنے پر اس آدمی نے شکریہ کے ساتھ ماسک واپس کیا تو اس شخص نے وہی ماسک دوبارہ اپنے منہ پہ لگا لیا. وبا کے ان مشکل حالات میں محبت اور ایثار کا یہ جزبہ دیکھ کر میری تو آنکھیں نم ہو گئیں. اللہ ہی مالک ہے اس قوم کا... ۔ Kia Kahun Ab Aisi kaum ko bus Littars ki Zaroorat hay lol hehe .

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.