read.cash Log in
@Doctor5588 more from that month

"تیرے نام " آخری قسط پچھلے برس خوف تھا تجھے کھو نہ دوں کہیں اب کے برس دعا ہے ، تیرا سامنا نہ ہو 🙏 وہ مجھے چھوڑ کہ جا چکی تھی اور میری کنڈیشن وہ تھی کہ میں نہ مرتا تھا اور نہ ہی جیتا۔ مجھے کرونا ہوا پڑا تھا اس وقت اور میری سانسیں بے اعتبار ہو گئیں تھیں ۔ لیکن اس نے جانا تھا ، چلی گئی۔ پھر مجھے ملی میری "بانگڑی" ۔ وہ بہت ہی فنی تھی اور میرے مزاج کی ، مذاق کرنے والی۔ اس وقت این سی پہ کمینٹ میں ٹپس مل رہی ہوتی تھیں ۔ جب بھی ہم واٹس ایپ پہ بات کرتے تو وہ کہتی کہ چلو نوائز کیش پہ کرتے ہیں اور پیسے بھی بناتے ہیں ۔ لیکن کہتے ہیں کہ اگر آپ کو کسی سے محبت ہے اور آپ اسے چھوڑ گئے ہو لیکن آپ کے جانے کے بعد بھی وہ شخص خوش ہے تو آپ کو حسد ہونا لازم ہے ۔ مجھے خوش دیکھ کر اس کو بھی وہی ہوا ۔ اس نے نوائز کیش سے مجھے بلاک کر دیا ۔ لیکن سارا الزام مجھے دیا کہ میں نے بلاک کیا ۔ کہاں آ کے رکنے تھے راستے ،کہاں موڑ تھا اسے بھول جا وہ جو مل گیا اسے یاد رکھ ، جو نہیں ملا اسے بھول جا اس نے مجھے ہر طرف سے بلاک کر دیا تھا تو میں سمجھا کہ وہ اب نہیں لوٹے گی اسی لئے میں نے سوچا کہ زندگی میں آگے بڑھنا چاہئے۔ میری اس مجنوں والی حالت سے نکلنے میں میری بانگڑی نے بہت ساتھ دیا۔میں اب اس کا نام بھی سنتا تو میری حالت غیر ہو جاتی تھی اسی لئے میں نے بانگڑی کو اس کا زکر کرنے سے منع کر دیا تھا ۔۔ لیکن جب حسد ہو جائے تو کہاں خوشی راس آتی ہے ۔ اس نے مجھے ان بلاک کیا اور رونے لگی کہ وہ مجھے مس کر رہی ہے اور نہیں جانا چاہتی۔ میں اس سے بے پناہ محبت کرتا تھا اسی لئے میں نے غلطی کی اور میری زندگی کی سب سے بڑی محسن اور بانگڑی کو اگنور کرنا شروع کر دیا۔ اس کی دوست نے بتایا کہ وہ بیمار ہے میری وجہ سے اینڈ شی واز ان لو ود می 🥺 مجھے پہلے پتہ ہوتا تو میں کبھی بھی "ہیر" کو نہ اپناتا کیونکہ جو جا چکی تھی ،اسے چلے جانا چاہئے۔ میں اسے "ہیر" بلاتا تھا کیونکہ وہ میری ہیر تھی لیکن میں اس کا رانجھا نہیں تھا۔ تو یہ کس لئے شب ہجر کے اسے ہر ستارے میں ڈھونڈنا وہ فلک کہ جس پہ ملے تھے ہم ،کوئی اور تھا اسے بھول جا وہ واپس آ گئی تھی لیکن میرے دل میں کہیں نہ کہیں یہ احساس تھا کہ وہ چلی جائے گی ، اسی لئے اس پہ مکمل انحصار نہ کر ۔۔اسی وجہ سے میں بانگڑی کے ساتھ بھی کنٹیکٹ میں تھا ۔ میں نے بانگڑی کو کہہ دیا تھا کہ صرف ایک ماہ صبر کرو وہ خود ی جائے گی کیونکہ 3 سال کا ریلیشن تھا میں اچھی طرح جانتا تھا کہ اس کو جو چیز میسر ہو وہ اس کی قدر نہیں کرتی چاہے وہ میں ہی کیوں نہ ہوں جس کی محبت کے گیت گائے تھے اس نے چند دن میں اسے کے ساتھ رہونگا تو میری قدر کم ہو جائے گی یقیناً ۔ کہتے ہیں نہ کہ جو تم نے کبھی کی ہی نہیں مجھے وہ محبت اداس رکھتی ہے جب وہ ساتھ تھی تو اس نے مجھے دو لوگوں کو بلاک کرنے کا کہا تھا ۔ بانگڑی اور میری بہن سے بھی بڑھ کر "حلیمہ" کو۔ یہ حلیمہ ہی تو تھی جس کی وجہ سے مجھے بانگڑی ملی تھی ۔ میں کیسے اس کو بلاک کر سکتا تھا۔۔ آج دو ماہ ہونے کے قریب ہیں اور جیسا کہ مجھے ڈر تھا وہی ہوا ۔ وہ مجھے چھوڑ کے جا چکی ہے اور بالکل اکیلا چھوڑ کہ کیونکہ بانگڑی کے ساتھ میرا رابطہ نہیں اور حلیمہ ابھی پیپرز میں بزی ہے ۔ ابھی بھی بہت ہیں میرے آس پاس سنبھالنے کے لئے میں ان کا بھی شکر گزار ہوں جن میں سے ایک نام "استاد جی" اور "مینو" کا ہے ۔ استاد جی کا نام نہیں لینا چاہتا اور ان سے میرا اتنا رابطہ بھی نہیں ۔ابھی کل رات ہی ایک لڑکی نے مجھ سے پوچھا کہ وہ کیوں چھوڑ کہ چلی گئی ہے ۔ کوئی وجہ تو ہوگی۔ میں نے کہا کہ جس کو چھوڑ کے جانا ہوتا ہے وہ وجہ نہیں "بہانے" تلاش کرتا ہے ۔ وہ تیرے نصیب کہ بارشیں کسی اور چھت پہ برس گئیں دل بے خبر میری بات سن ، اسے بھول جا اسے بھول جا اب اس نے مجھے ہر جگہ سے بلاک کر دیا ہے لیکن ایک جگہ سے میں نے فرمائش کی کہ میں خود اپنے ہاتھوں سے کروں گا۔ وہ تھی پب جی۔ کیوں کہ میں نے خود اپنے ہاتھوں سے وہ اکاؤنٹ بنایا تھا ، خود اپنے ہاتھوں سے اس کی سیٹنگ بنائی تھی ۔ خود اپنے ہاتھوں سے اس اکاؤنٹ سے پہلی گیم کھیلی تھی ۔ میں دیکھنا چاہتا تھا کہ اس وقت بنانے میں جتنے ارمان تھے ، اب ڈیلیٹ کرنے میں وہی ارمان جب چکنا چور ہوتے ہیں تو درد ہوتا ہے یا نہیں 🥺 اس نے مجھے 7 جگہوں سے بلاک کیا ، دیکھنا چاہتا تھا کہ وہ جو محبت کے گیت گاتی تھی ، جس نے رو رو کر مجھے بلایا تھا ، اب وہی لڑکی مجھے بلاک جو کر رہی ہے کیا ایسا کرتے وقت اس کے ہاتھ کانپے تھے یا نہیں ۔ میں تو اس واسطے چپ ہوں کہ تماشہ نہ بنے تو سمجھتا ہے مجھے تجھ سے گلہ کچھ بھی نہیں اس نے آہستہ آہستہ مجھے ہر جگہ سے بلاک کیا تھا ۔ اب اس کی ہر نشانی آہستہ آہستہ ختم ہوتی جائے گی اور ایک دن سب ختم اور سارے چیپٹر کلوز ہو جائیں گے آخر میں شاید ایک چیز بچ جائے اور وہ اس کی آخری سنیپ ہوگی شاید جس میں اس نے واضح ایک اندھیرے کی تصویر بھیجی ہے جو میری زندگی کی عکاسی کر رہی ہے ۔ ابھی اگلے ماہ بانگڑی کی برتھ ڈے ہے اور شاید میں چلا جاؤں منانے کیونکہ وہی ایک آخری امید ہی تو ہے میرے اس حال سے نکالنے کی۔ میرا اس سے رابطہ نہیں لیکن کوئی ذریعہ ڈھونڈ لیں گے ۔"تیرے نام" ہمیشہ سے ہی ایک سپیشل پوسٹ ہوا کرتی تھی ۔ لیکن اب جب سب ختم ہو گیا ہے تو "تیرے نام" کو بھی ختم کرتے ہیں اور شاید اس نام سے کوئی پوسٹ نہیں آئے گی ۔ اب اس دعا کے ساتھ اس کو رخصت کر دیا ہے کہ اللہ اس کے نصیب اچھے کرے کیونکہ اس سے بڑھ کر کوئی دعا نہیں دے سکتا شاید۔ آخر میں ایک شعر کہ وہ دن کے اجالے میں کھلکھلا کے ہنسنے والا لڑکا رات کے اندھیرے میں بلبلا کے رو بھی لیتا ہے 😞 #AbKuchLikhnayKiHimmatNahiRahi #AllahNigehban !

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.