read.cash Log in
@Doctor5588 more from that month

#اگتال کیا تم ڈپریشن کا شکار ہو کے اسے واپس پا لو گے ؟؟؟ کیا ڈپریس ہو کے تمھاری اہمیت بڑ جائے گی ؟؟ یہ بے سکونیاں ، یہ مرجھایا چہرہ ، یہ سیڈ سٹیٹس ، یہ سب تمھیں مزید تنھا کر دیں گے۔۔ تم اپنی قدر خود مزید گرا رہے ہو۔۔۔ لوگ دمکتے چہروں اور کامیاب لوگوں کے فین ہوتے ہیں ، یہ جو تم منہ لٹکائے پھرتے ہو ، ایسے تو نہیں ہوگا۔۔ تمھیں کس نے یہ فارمولا بتایا ؟؟ تمھیں ترس اور محبت کا فرق نہیں پتہ ؟؟ ایسے حالات میں تو لوگ ترس بھی نہیں کھاتے۔۔۔ ترس بھی وہ کھاتے ہیں جنھیں کچھ آپ کی ذات کا لحاظ ہو ،۔۔۔اگر اتنا لحاظ ہوتا کوئی آپ کو تنھا چھوڑتا ہی کیوں ؟؟ ، دنیا کا سب سے سہل کام " کسی کے ساتھ ہونے کا احساس دلانا ہے " لگتا ہی کیا ہے اس میں ؟؟ ،مشکل میں دو بول محبت کے بول دینا اور کبھی ، دو بول حوصلوں کے ہی تو دینے ہوتے ہیں ، ایک روپیہ نہیں لگتا ، ٹائم بھی نہیں لگتا ، کوئی مشقت بھی نہیں ،!! لیکن لوگ نہیں دیتے ناں ۔۔۔ بھاگ جاتے ہیں ۔۔ اپنی قدر بڑھاؤ۔۔۔ خود کو سنوارو، ۔۔۔ خود پہ محنت کرو ۔۔۔زندگی میں خوش ہونے کی ڈھیر ساری وجوہات ہیں، ڈھیر سارے اپنے ہیں، ان کے حق ادا کر کے۔۔۔ اپنے سارے فرائض ادا کر کے ۔۔۔ چاہے بندوں سے جڑے ہوں یا آپ کے رب سے ۔۔ یہ جو فرض ہوتے ہیں یہ قرض ہوتے ہیں ، اور یہ جو قرض ہوتے ہیں یہ بوجھ ہوتے ہیں ،یہ ہماری ذات پہ واجب الادا ہوتے ہیں۔ ۔۔۔ ہماری آدھی سے زیادہ بے چینیاں تو ان فرضوں کے ادا نہ کرنے کی وجہ سے۔۔۔ تم کسی دن اپنے سارے فرض ، سارے حق ادا کر کے دیکھو ، پھر اپنی اہمیت اپنے نزدیک ، اپنی ذات کا وزن کرنا ،کتنا ہلکا پھلکا محسوس کرو گے سب ۔۔۔ یوں لوگوں کے پیچھے ہلکان مت ہوں ، جسے آپ سے محبت کرنی ہو گی وہ خود آئے گا ، آپ کو خود ڈھونڈ لے گا۔۔۔ یہ جو تم لوگوں کے پیچھے بھاگتے پھرتے ہو یہ تو متجسس لوگ ہیں ، انھیں لوگوں کی ذاتیں کریدنے کا بڑا شوق ہوتا ہے ۔۔۔ میرا واسطہ ان سے لوگوں سے بڑی کثرت سے پڑتا ہے، ایک منٹ میں بڑے بڑے رشتے جوڑ لیتے ہیں۔۔۔ میں ان کا تجسس ایک منٹ میں پورا کر دیتا ہوں ، میں ان بھکاری لوگوں کو جانتا ہوں نا ، ہاں نا بھکاری، ۔۔ تجسس کے بھوکے بھکاری لوگ ، ۔۔ در در کے بھکاری، ہر ذات تک جاتے ہیں ، ۔۔انھیں جو چاہیے وہ دو ۔۔ لیکن اپنی ذات تک رسائی نہیں دیتا ، ۔۔۔اور میں نے تو متائثر ہونا بھی چھوڑ دیا ہے، بڑے عہدوں سے، بڑے اعلی معیارات سے، جی میں ڈاکٹر ہوں، میں اسسٹنٹ کمشنر ہوں، ۔میں فلاں ہوں ۔۔۔ ۔۔بڑے کم لوگوں کو اپنی ذات تک رسائی کا موقع دیتا ہوں۔۔۔سب کے ساتھ ایک انداز ایک لہجے میں بات کرتا ہوں۔ ۔۔ اور الحمدللہ میں سکون سے ہوں ، اور خوش ہوں ۔۔اور یہی سب سے اہم ہوتا ہے۔۔۔۔ ⁦✍️"عمیر قیصرانی"

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.