read.cash Log in
@Doctor5588 more from that month

Diary Of A Medical Student ! Day # 2 عمر لگ جاتی ہے احساس کو الفاظ دینے میں فقط دل ٹوٹنے سے کوئی شاعر نہیں بنتا ہمیشہ سے ہی میں محتاط رہا ہوں کہ ابو کو مجھ سے کوئی شکایت نہ ہو لیکن پھر بھی کوئی نہ کوئی ایسی بات یا کام رہ جاتا ہے جس سے ان کو غصہ آئے۔ آج ہی دیکھ لیجئے ، صبح صبح ابو کے سوال نے ہی نیند سے کوسوں دور کر دیا تھا "رزلٹ کارڈ کہاں ہے جو فارم پہ لگانا ہے"؟ ہوسٹل سے آتے وقت مجھے یاد تھا کہ رزلٹ کارڈ ابھی بیگ میں ڈالنا ہے لیکن کہتے ہیں نہ کہ عین ٹائم پہ ہر بات بھول جاتی ہے ، سو آخری وقت میں مجھے پھر بھول گیا لانا۔ اب دوست کو کہہ دیا ہے وہ لیتا آئے گا ۔ خیر ان باتوں کو نظر انداز کریں تو مجھے ہوسٹل میں رہتے ہوئے پانچ سال ہونے کو آئے ہیں اور ہر مرتبہ گھر آنے پہ پہلا کام جو میرے ذمہ لگا ہوتا ہے وہ یہ ہے " اٹا ختم تھی گئے ، ونج دانڑے سٹ آ" ۔ (آٹا ختم ہو گیا ہے ، گندم چکی پہ رکھ آو.۔) سو وہ بھی کر کے آ گیا ۔ سارا دن بور ہوتا رہا ۔ کبھی پبجی کھیلتا تو کبھی نوئز کیش کھولتا ۔ آج جس کسی نے بھی میری پوسٹ پہ کمینٹ کیا تقریباً سب کو ہی ٹپ دی ۔ میں نے کہا خوش تو ہوں ۔ کبھی کبھی اس کا خیال آتا ہے تو اس کی مختلف آئی ڈیز سٹاک کر لیتا ہوں ۔ ۔ دن میں ایک بار اسکی سنیپ ضرور آتی ہے کیونکہ شاید وہ سٹریک توڑنا نہیں چاہتی (حقیقتاً میں بھی نہیں توڑنا چاہتا۔)۔۔۔ سارا دن سوچتا ہوں کہ اگنور کروں اسکو لیکن جیسے ہی اسکی سنیپ اتی ہے تو جھٹ سے کھولتا ہوں کہ کہیں اسکا دیدار نصیب ہو شاید۔ سنا ہے سنیپ چیٹ بہت ایکٹو ہو گئی ہے وہ ۔ 3 دن میں اسکی 1200 سنیپس کاؤنٹ ہوئی ہیں ۔ خیر اللہ اسے خوش رکھے۔اور اب اس سے دور جانا ہے کیونکہ اپنے دوست سے کیا وعدہ پورا کرنا ہے کہ ان چیزوں سے نکلنا ہے اب ۔ چار سال ہونے کو ہیں مجھے نشتر میں اور جب بھی میں گھر آتا ہوں تو میرے لئے کوئی نہ کوئی سپیشل ڈش لازمی بنائی جاتی ہے ۔ میں گھر کل آیا تھا لیکن انکو بتا کر نہیں آیا تھا ، اسی لئے آج گھر میں صوبت بنائی گئی جو کہ زیر نظر تصویر میں ہے جو کہ ہمارے علاقے کی سپیشل ڈش ہے ۔ خیر آج کے دن کوئی اور قابل زکر واقعہ پیش نہی ہوا ۔ کل کا احوال پھر کل لکھتے ہیں ! ۔ زندہ رہے تو کل ہو گی فکر تمہاری اس رات چل بسے تو اپنا خیال رکھنا از قلم-عمیر قیصرانی مورخہ -19 مارچ 2021

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.