read.cash Log in
@Doctor5588 more from that month

اچھے تعلق کے دوران تو سب اچھے ہوتے ہیں ، لوگوں کی اصلی پہچان تعلق ختم ہونے کے بعد ہوتی ہے۔۔ اس تعلق کے ٹوٹنے کا کبھی غم نہ مناؤ جس میں کوئی شخص اس شخص سے مختلف نکلا ہو جیسا وہ تعلق کے دوران تھا ، بلکہ یقیناً آپ کو شکر ادا کرنا چاہیے اس تعلقات کے ختم ہونے پہ ۔،۔۔ کیونکہ آپ ایک ایسے شخص کے ساتھ رہ رہے ہیں جو حقیقت میں اچھا نہیں بس، اچھا بن رہا تھا ۔۔ ایسے لوگ فقط ذاتی مفادات کی خاطر آپ سے جڑے ہوتے ہیں اور اچھے بن رہے ہوتے ہیں ۔۔۔ ہاں میں نے ایسے ایسے خاندانی لوگ بھی دیکھے ، کہ تعلق چاہے رہے نہ رپے وہ ویسے کے ویسے رپے جیسے پہلے دن تھے۔۔۔ لیکن کمی لوگوں کی پہچان کرنی ہو تو فقط ان کے مفادات پہ پاؤں رکھ کے دیکھ لو ، فورا اچھائیاں غائب ، تعلق ختم ،رشتے فناہ ۔۔۔ ، کسی کے ساتھ آپ کا تعلق رہے نہ رہے ، لیکن اس کا آپ کی ذات پہ بھرم ہمیشہ قائم رہے ، تعلق فانی ہو سکتے ہیں ، لیکن تعلقات کا بھرم لافانی ہونا چاہیے ۔۔۔ اور شاید یہی بھرم ، آپ کو یاد رکھنے کی ایک وجہ بن جائے " لیکن ایک ہے ، ایسے لوگوں سے سیکھنے کو بہت ملتا ۔۔۔اور یقین مانو زندگی میں سب سے اہم سیکھنا ہے۔۔۔۔ "عمیر قیصرانی "

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.