read.cash Log in
@Doctor5588 more from that month

میرے درد کو جو زباں ملے !!!!!۔۔ ابھی تمہاری کہی ہوئی باتیں زہن میں گھوم رہی ہیں۔ نیند ہی نہیں ا رہی ۔ پتہ ہے تمہارے آنسو کی وجہ کیا ہے ؟ میری کنڈیشن یاد ہے ؟ اور میری کنڈیشن پہ آپکا موقف بھی یاد ہو گا ؟ ڈرامہ ہے ، ڈھونگ ہے، تماشہ ہے ، بکواس ہے ؟ واؤ ! جس وجہ سے میں رو رہا ہوتا تھا اس سے زیادہ تو مجھے تمہاری ان باتوں سے رونا آتا تھا کہ میں جس کے لئے رو رہا ہوں اس کو احساس ہی نہیں ، اس کو تو ڈرامہ لگتا ہے۔ رات کی تاریکی میں آنسو بہانا بہت آسان ہے لیکن دن کے اجالے میں ایک باغ میں بیٹھے ہجوم میں بیٹھ کر رونا بہت مشکل ہوتا ہے جناب ۔ اور کیا کہا ؟ مکافات عمل ؟ تو جناب زرا غور کریں ، مکافات عمل سے کون گزر رہا ہے ؟ مجھے آج بھی وہ سسکیاں ، وہ آہیں ، وہ اذیتیں سونے نہیں دیتی جو میں نے اقبال ہال کی چھت پہ بہائیں تھی ۔ آج بھی میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ، جب میں سوچتا ہوں کہ اس دن اگر میں چھت کہ منڈیر سے کود جاتا تو آج میرے ماں باپ پہ کیا گزر رہی ہوتی ؟ اور تمہیں تو یہ سب ڈرامہ لگا تھا جناب ! واؤ ! ۔ ہاں وہ ڈرامہ ہی تھا کہ میری سسکیاں ، آہیں ، رونا سب کچھ تم نے دیکھا جو نہیں تھا ۔۔ کہہ سکتے ہیں آپ جناب ! ۔میرے گھر والے جو آج میرے آنے پہ اتنا خوش ہیں ، نہ آنے پہ کتنا ماتم کا سماں ہوتا ، یہ سوچ کر ہی میری نیندیں اڑ جاتی ہیں ، میں بوکھلاہٹ کا شکار ہو جاتا ہوں !اور رات کے اس پہر صحن میں ٹہلنے لگ جاتا ہوں ۔ اوہو ، تمہیں تو یہ ڈھونگ لگا تھا ، ہاں ،ہاں جناب آ پکو کون غلط کہہ سکتا ہے ، میری کیا مجال جناب 🙏🙏۔ پتہ ہے ، جب میں رو رہا ہوتا تھا تو میرے آنسوؤں میں صرف ایک دعا چھپی ہوتی تھی کہ اے اللہ جو مجھ پہ گزر رہی ہے وہ کبھی اس پہ نہ گزرے ۔ لیکن بھاگو گے کہاں جناب مکافات عمل تو ہو کر رہے گا ۔ ! ۔ اور ہاں سنو !! ۔ تمہارا ایک ایک راز میرے دل کے اس کونے میں قید ہے کہ اگر میں خود بھی نکالنا چاہوں تو نہیں نکال سکتا ، سو اس بارے میں بے فکر ہی رہو ۔ لیکن تمہاری اذیتیں ، تمہاری بے رخی ، میری سسکیاں ، میری آہیں اس کونے میں ہیں کہ ہر لمحہ مجھے ٹھیس پہنچاتی رہتی ہیں ۔ !! ۔ ایک بھی ایسا لمحہ ایسا نہیں گزرتا تم یاد نہ آو لیکن جناب بس چند دن ہیں ! ۔ انشا اللہ !!!۔ 🌹❣️🌹اللہ میرا اور آپکا حامی و ناصر ہو آمین ۔ خوش رہو !!!!!!!۔۔۔۔۔۔۔

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.