read.cash Log in
@Doctor5588 more from that month

❣️🌹❣️ انکشاف بعض دفعہ ہم کسی پہ بے جا پیار ، محبت ، احساس لٹائے جا رہے ہوتے ہیں لیکن وہ یہ سب لینے کے حق میں ہی نہیں ہوتا ۔۔۔ اسے یہ سب چیزیں نہیں چاہیے ہوتیں ۔۔ اسے کوئی قدر نہیں ہے، ۔ وہ ان کی شاید قیمت ہی نہیں جانتا ۔۔۔ جب آپ بلا وجہ ، بنا ضرورت کسی کو یہ سب چیزیں دیتے ہیں ان کی ذات، عجیب قسم کی بے مروت ہو جاتی ہے۔۔۔ آپ کی ذات سے دشمنی سی پال لیتے ہیں۔۔ ایک عام شخص جتنی عزت بھی نہیں کرتے ۔۔۔ آپ کی ذات ان کو بوجھ لگنے لگ جاتی ، اور آپ کو تکالیف دینا کو ان عجیب سی راحت دینے لگ جاتا ، آپ کی محبت ، آپ کے فائدے ، آپ جتںا مرضی ان کیلئے کر لیں وہ سب الٹا انھیں ٹاکسک کر دے گا ،۔۔۔ وہ توہین پہ اتر آتے ہیں ۔۔۔ طائف والوں کا حال تو پڑھا ہوگا آپ نے ؟؟ وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ جسے پتھر مار رہے ہیں، لہو لہان کر رہے ہیں، وہ ان کا سب سے زیادہ بھلے چاہنے والا ہے ۔۔ لیکن وہ تو بھلے ،خیر خواہیاں لینے کے حق میں نہیں تھے ، انھیں ان چیزوں کی قدر ہی نہیں تھی۔۔ ایسے لوگ قابل رحم ہوتے ہیں ، یقین مانو قابل ترس ۔۔ جنھیں اپنے بھلے چاہنے والوں کی قدر ہی نہیں ، یہ لوگ بے چارے تو ہماری دعاؤں اور ترس کھائے جانے کے قابل ہوتے ہیں ، بالکل طائف والوں کی طرح، ۔۔۔انھیں بددعائیں نہ دیا کریں، یہ تو پہلے ہی بھٹکے لوگ ہیں ۔۔ انھیں دعا دیا کریں ۔۔ ہدایت کی دعا ،۔۔۔ ⁦✍️⁩ " عمیر قیصرانی "

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.