read.cash Log in
t@tanjee more from that month

Crypto currency worth in Pakistan پاکستان میں کرپٹوکرنسی کی اہمیت اور مقام دراصل بطور کرپٹوکرنسی لوور مجھے لوگوں کو کرپٹوکرنسی کے بارے میں سمجھانے میں خاصا وقت اور دقت اٹھانی پڑتی ہے کیونکہ پاکستان میں لوگوں کی کثیر تعداد کرپٹوکرنسی کو فراڈ اور فریب سمجھتے ہیں لوگوں کو کرپٹوکرنسی کے طرف راغب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کرپٹوکرنسی کا آسان الفاظ میں تعارف پیش کیا جائے کرپٹوکرنسی اور اس سے منسلک ڈی سنٹر لائزز نظام کو الگ الگ سمجھایا جائے کرپٹوکرنسی کے پیداواری عمل ،اس کرنسی کی محدودیت اور اس محدودیت کی وجہ،اس کرنسی کے پیداواری عمل کے دوران رازداری اور سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے بارے میں مکمل تعارف کرایا جائے تاکہ لوگوں کا کرپٹوکرنسی پر اعتماد پیدا ہوئے اس کے ساتھ ساتھ مقامی حالات کے مطابق لوگوں کو الگ الگ کرپٹوکرنسی کے بارے میں سمجھایا جائے کہ کونسی کرپٹوکرنسی نظام اور ڈیجیٹل کرنسی ان کے لیے صحیح رھے گئ ان سب میں حکومت کا فرض ہے کہ حکومتی سطح پر کرپٹوکرنسی ایکسچینج بنایا جائے تاکہ لوگ اعتماد اور مکمل بھروسہ سے کرپٹوکرنسی کا تبادلہ اور خریدوفروخت کرسکیں یہ مضمون عوامی دلچسپی کے لیے تحریر کیا گیا ھے از طرف خواجہ تنزیل الرحمن

1 comment

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.