اکیلے چھوڑ جاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے. ہمارا دل جلاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے. کہا بھی تھا یاری ہے یاری ہی رکھو اس کو. تماشہ جو بناتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے. اُٹھاتے ہو سرِ محفل فلک تک تم ہمیں لیکن. اُٹھا کر جو گراتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے.
Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.
No comments yet