تم پر حرام کیا گیا مردار اور خون اور خنزیرکا گوشت اور جس پر اللہ کے سوا دوسرے کا نام پکارا گیا ہو، اور جو گلا گھٹنے سے مرا ہو اور جو کسی ضرب سے مر گیا ہو اور جو اونچی جگہ سے گر کر مرا ہو اور جو کسی کے سنگ مارنے سے مرا ہو اور جسے درندوں نے پھاڑ کھایا ہو لیکن اسے تم ذنخ کر ڈالو تو حرام نہیں اور جو آستانوں پر ذنخ کیا گیا ہو اور یہ بھی کہ قرعہ کے تیروں کے ذریعے فال گیری کرو یہ سب بد ترین گناہ ہیں ،آج کفار تمہارے دین سے نا امید ہو گے، خبردار! تم ان سے نہ ڈرنا اور مجھ سے ڈرتے رہنا،آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضا مند ہوگیا،پس جو شخص شدت کی بھوک میں بے قرار ہو جائے بشرطیکہ کسی گناہ کی طرف اس کا میلان نہ ہو تو یقینا اللہ معاف کرنے والا اور بہت بڑا مہربان ہے ۔ (سورة المائدہ:3) ۔۔۔
Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.
No comments yet