یارمن!!!👇♥️ یہ جو بے رُخی ہے، بجا نہیں یہ ادائیں کیوں، یہ غرور کیا یہ گریز کس لئے اس قدر یہ خفا خفا سے حُضور کیا ۔ تجھے یاد کرنا مذاق تھا تجھے بُھول جانا عذاب ہے یہ سزا ہے جُرمِ فراق کی، میرے حافظے کا قصور کیا تیرے ساتھ ہے جو تیری اَنَا، میرے ساتھ میرا نصیب ہے مجھے تجھ سے کیسی شکایتیں، تجھے خود پہ اتنا غرور کیا ۔ یہ تمہارا چہرہ کتاب ہے، اسے پڑھ رہا ہوں میں ورق ورق زرا بات سادہ لکھا کرو، یہ محاوروں کی سُطور کیا
Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.
No comments yet