read.cash Log in
@Saqib1122 more from that month

*رات، صُبح میں کس وقت ڈھلتی ہے*

👈 *رات، صُبح میں کس وقت ڈھلتی ہے* 👉 مُرشد نے اپنے حلقے میں بیٹھے ہوئے مُریدوں سے پُوچھا،رات،صُبح میں کس وقت ڈھلتی ہے ایک مُرید نے بڑے ادب سے جواب دیا،حضرت" جب سفید اور سیاہ دھاگے میں فرق نظر آنے لگے صُبح ہوجاتی ہے" دوسرے مُرید نے عرض کی "ُحضور جب دُور کے درختوں کو دیکھ کر معلوم ہوجاۓ کہ بیری کا درخت کونسا ہے اور شیشم کا درخت کونسا تو صُبح ہو چُکی ہوتی ہے" مُرشد نے یہ جواب سُن کر دیگر حاضرین کی طرف نظر دوڑائی،کسی اور کے پاس کہنے کو مزید کُچھ نہ تھا ،اس پر مُرشد نے ارشاد کیا "جب اتنی روشنی ہو جائے کہ تُم ضرورت مند کے چہرے پر اس کی ضرورت پڑھ سکو تو جان لو کہ رات جا چُکی ہے اور صُبح ہو گئی ہے"

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.