جو صبح صبح اٹھ کر کام کرنے سے سکون ملتا ہے نا ۔۔۔۔وہ مجھے نہیں چاہیئے🤣🤣۔ کیا یار!!! صبح اٹھ کر ہی ناشتے کی رٹ لگا دیتے ہیں سارے۔ اور ناشتے کے بعد سارے گھر کو صاف کرو۔۔۔اور جب تک گھر صاف ہوتا ہے تب تک لنچ کی تیاری شروع کرنے کا وقت ہو جاتا ہے😑 اور جب تک لنچ کر کے فری ہوتے ہیں ۔۔۔تب فکر پڑ جاتی ہے کہ " آج کیا پکائیں گے؟؟"۔🤔🤔۔ صبح سے تو جیسے کچھ پکایا کھایا ہی نا ہو🤧۔ اور ایسے ہی پھررات کے کھانے کی تیاری شروع ہے اور کھانے کے بعد پھر سے تشریف لے جاوء باورچی کھانے میں اور ایک بار پھر سے سنک میں پڑے ہوئے برتنوں کو لیمن میکس سے بھری ہوئی 21 توپوں کی سلامی پیش کرو🤣۔ اور اس سلامی کے ختم ہونے تک کسی اور سلام دعا کی ہمت نہیں رہتی ۔۔دل کہتا ہے بس میم (م) سے منجا ڈھا اور لام(ل) سے لیٹ ہو جا 🤣 اس سے پہلے کہ کسی اور کو کوئی کام۔پڑ جائے۔۔ تو ایسے تو دن گزرتا ہے بیچاری لڑکیوں کا🤧 اللہ ہی ہے جو ہمارے حال پر رحم۔کرے😧😧۔
Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.
No comments yet