read.cash Log in
@Parnia more from that month

دیکھو میں تم سے کہہ رہی ہوں نا کہ جھوٹ میں نہیں " وہ بول رہی ہے پھر کیوں سب اسی کی بات کو سچ مان رہے ہیں آخر کوئی میرا یقین کیوں نہیں کرتا ؟ "۔ سب اس کی بات کو سچ مان رہے ہیں کیونکہ وہ سچی ہے۔۔۔۔کیونکہ اس کے لہجے میں اعتماد ہے ۔۔۔جواب دیتے ہوئے اس کی زبان نہیں لڑکھڑائی تھی ۔ اسے اپنے الفاظ پر یقین تھا اسی لئے دنیا کو بھی اس پہ یقین آ گیا بس اسی لئے وہ سچی ہے۔ اور تم!!! تمھاری زبان لڑکھڑا رہی تھی بولتے ہوئے تمھارے پاس اعتماد نہیں تھا کسی کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ تمھارے ان لڑکھڑاتے اور ڈگمگاتے لفظوں میں سچ چھپا ہے یا جھوٹ ۔۔ مجھے علم ہے اس بات کا کہ تمھارے پاس اعتماد کی کمی اس لئے ہے کیونکہ تم نے کبھی دنیا کا سامنا کرنا سیکھا ہی نہیں۔۔۔ لیکن یہ بات صرف مجھے ، تمھیں اور اللہ کو معلوم ہو باقی دنیا کو نہیں۔۔۔اور اس دنیا کی نظر میں سچا وہی ہے جو پر اعتماد ہے اور" وہ" تھی پر اعتماد ۔۔۔ بس اسی لئے تو تم جھوٹی ہو ۔۔۔ کیونکہ تمھارے پاس "اعتماد نہیں ہے" ۔ بس یہی ہےتمھاری ہار کی وجہ۔ اگر تمھیں ہی خود پر یقین نہیں ہو گا تو کوئی دوسرا بھی تم پہ یقین نہیں کرے گا۔

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.