صبح صبح نمانوں والی شکل بنا کر اٹھنا تا کہ اٹھتے ساتھ ہی کوئی کام نا کرنا پڑ جائے ۔۔۔۔ایسے ٹیلنٹ بھی ہر کسی کے پاس نہیں ہوتے 🤣🤣 ہمیں اللہ نے ایسی خاص صلاحیت دی ہے۔ ویسے مجھے تو معصوموں والا منہ بنانا بھی کوئی نہیں پڑتا ۔۔ماشاللہ سے شکل ہی ایسی ہے کہ اگلے بندے کو دیکھ کر ہی ترس آ جاتا ہے🙂🙂۔ اور کچھ میں اس بات پر بھی یقین رکھتی ہوں کہ کام ایسا کرو کہ اگلا بندہ کہے کہ تم رہنے دو میں خود ہی کر لیتا ہوں 😄 اور بہت تک کامیاب بھی ہو جاتی ہوں😶۔ تو ایسے بہت سے چھوٹے چھوٹے حربے ہوتے ہیں جو کام کاج سے بچنے کےلئے میرے جیسے بہت سے اور بھی معصوم لوگ اپناتے رہتے ہیں 😃 اور بھی جاننے ہیں تو رابطے میں رہیئے 😉۔
Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.
No comments yet