read.cash Log in
@Parnia more from that month

پوسٹ لمبی ہے پر پڑھ لینا آپ کے بھلے کے لئے ہی لکھی ہے😁😁۔ سلام دوستو!!!! اگر آپ لوگ کوئی بھی شاعری ، قرآنی آیات یا ان کا ترجمہ پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو بہتر ہو گا کہ آپ اس کو تصویر کی شکل میں اپلوڈ کریں اور اس کے ساتھ تفصیل لکھنا مت بھولیئے(اور وہ آپ کے اپنے ذاتی الفاظ ہونے چاہیئے) کم از کم بھی کوئی 4 سے 5 لائینیں تو ہوں۔اور تصویر آپ نے جدھر سے بھی ڈآنلوڈ کی ہے اس جگہ کا لنک ساتھ میں ضرور دیں ا🤗ور اگر آپ نے خود بنائی ہے تو بھی بتا دے کہ یہ میرا اپنا کارنامہ ہے 😅۔ کیونکہ جو بھی آپ آیات، ان کا ترجمہ اور شاعری وغیرہ لکھ کر پوسٹ کرتے ہیں تو وہ ظاہری سی بات ہے کہ پہلے سے ہی انٹرنیٹ پر کسی نا کسی سائٹ پر موجود ہو گی۔ اور سسٹم جب آپ کے پوسٹ کئے ہوئے اور دوسری کسی سائٹ پر پہلے سے موجود مواد کو ایک جیسا پائے گا تو سیدھی سی بات ہے کہ وہ اس کو کاپی پیسٹ ہی بولے گا نا۔ 🤦‍♀️🤦‍♀️۔ اور جو کاپی پیسٹ کرتا ہوا پکڑا جاتا ہے پھر اس کو ٹپس کوئی نہیں ملتی اگر ملے تو چھوٹی ملتی ہیں👩‍🏫👩‍🏫۔ اور باقی یہ کہ اردو میں لکھو یا پنجابی میں، سندھی میں لکھو یا بلوچی میں مجھے نہیں لگتا اس سے فرق پڑتا ہے کیونکہ میں نے فلپائن کے بہت سے یوزرز کی پوسٹ دیکھی ہیں جو کہ اپنی زبان میں لکھتے ہیں اور ان کو مناسب ٹپس ملتی ہیں ۔ تو ایسا اگر کوئی مسئلہ ہوتا کہ صرف انگلش میں لکھنے والوں کو ملے گی تو یہ مسئلہ ان کے ساتھ بھی ہوتا😺😺۔ ہمارے ساتھ یہ اس لئے ہوتا ہے کیونکہ ہم اکثر شاعری وغیرہ لکھ دیتے ہیں تو بسسسسس۔۔۔۔پکڑے جاتے ہیں🤣🤣 ورنہ پاکستانیوں سے یا اردو لکھنے والوں سے سسٹم کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے😁۔ اب یہ تو بس سائٹ بنانے والے ڈویلپرز کو ہی پتا ہو گا کہ اصل وجہ کیا ہے کہ کسی کو چھوٹی اور اور کسی کو بڑی ٹپس کیوں ملتی ہے😄 تو اس مسئلے میں پڑنے سے اچھا ہے کہ بس اپنے الفاظ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں تاکہ زیادہ لوگوں کو پسند آئے۔ میری ذاتی رائے تو یہی کہ اگر آپ کی انگلش بھی میری طرح زیادہ اچھی نہیں ہے تو بہتر ہے کہ اردو میں لکھتے رہیئے اور ۔۔۔۔۔۔اللہ سے دعائیں کرتے رہیئے😅۔ باقی آپ سب کی مرضی۔۔شکریہ۔ منجانب: میں🤣🤣۔

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.