read.cash Log in
@Mubarah more from that month

سچا دوست تو وہ ہے جو آپکو جنت تک لے جائے لیکن یہاں ایک دوسرے کو گالیاں دینے، لعنتیں بھیجنے پہ منع کرنا تو دور ہنسی خوشی ساتھ دیا جاتا ہے. نہیں مطلب آپکو ذرا سا بھی اللہ کا خوف نہیں ہے یار... ایک حدیث آپکے سامنے آپکو دس بندے کھول کر دکھا رہے ہیں اور آپ اپنی انجوائے منٹ کے لیے وہی کام کیے جا رہے ہیں اور یقین کریں اگر اس بات پہ آپکے دوست آپکے بیسٹ فرینڈ آپکو منع نہیں کرتے تو وہ آپکے دوست ہو ہی نہیں سکتے... قیامت کے دن انہی دوستوں کا گریباں پکڑیں گی آپ کہ میں ایک غلط کام کر رہی تھی تم نے مجھے کیوں نہ روکا... یا تم نے میرا ساتھ کیوں دیا... یقین کریں وہ دن حسرتوں کا دن ہو گا کہ کاش ایک دفع میں واپس جاؤں اور سب ٹھیک کر لوں اللہ پاک مجھ سمیت سب کو ہدایت دے. آمین

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.