read.cash Log in
@Mubarah more from that month

بحضورِ سیّدہ فاطمتُہ الزّھراؑ سَلَامُ ﺍﻟﻠّٰﮧُ عَلَيْهَا روۓ احمدؐ کی شباہت چہرۂ انور میں ہے جوہرِ پیغمبری زھراؑ! تیرے پیکر میں ہے تُو ہوئی ہے مصطفٰیؐ کی گود میں پل کر جواں لمحہ لمحہ تیرا چشمِ ساقیِ کوثر میں ہے تیرا جوڑا خُلد سے لاۓ تھے جبریلِؑ امیں رُخصتی تیری حیا و شرم کے زیور میں ہے کربلا و طیبہ و مشھد ہو یا ارضِ نجف تیرے پاکیزہ لہو کا رنگ ہر منظر میں ہے پا سکا کوئی نہ انسانوں میں بعد از انبیاؑء جو فضیلت علم کی زھراؑ ترے شوہر میں ہے فرمُودۂ الشیخ پیرسیّدنصیرالدّین نصیرؔ جیلانی، رحمتُ اللّٰه تعالٰی علیہ، گولڑہ شریف بندۂ نصیرؔ شاہد محی الدین، خالد شاہم۔

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.