Mubarah 🔥 کیونکہ میں ایک "بہن" ہوں💯✨😇✌️ مجھے اچھا لگتا ہے ہمیشہ اپنے بھائی سے ایک قدم پیچھے رہنا 💞 مجھے اچھا لگا جب کبھی اس نے بچپن میں کہا: میری کلاس میں مت آیا کرو۔ دوست ساتھ ہوتے ہیں۔ (گویا وہ نہیں چاہتا کہ ہر قسم کے لوگ مجھے جانیں) اچھا لگا جب کبھی اس نے راہ چلتے کہا : اس طرف ہو جاؤ مرد گزر رہے ہیں۔ (گویا وہ میرے ہر قدم پہ میری protection کا ذمہ لیتا ہے💙) مجھے اچھا لگا جب کبھی بچپن میں وہ میرے لیے سائیکل کے ساتھ ساتھ پیدل چلا۔ 🚲 😀 مجھے اچھا لگا جب اس نے بڑبڑاتے ہوۓ (ہروقت کہیں نہ کہیں جانا ہوتا ہے) کہا : کہاں جانا ہے؟ میں لے جاؤں گا۔ 😉😃 (گویا وہ میرے معاملے میں کسی ایرے غیرے پہ اعتبار نہیں کرسکتا💜) مجھے اچھا لگا جب اس نے کہا : دوسرے شہر میں ہاسٹل میں اکیلی کیسے رہوگی ؟ 😇 گویامیرا ہر کام کے لیے خود نکلنا اسے اچھا نہیں لگے گا💗 بہت خوشی محسوس ہوتی ہے جب وہ کہتا ہے : اس راستے سے نہیں جانا بہت مرد کھڑے ہوتے ہیں۔ 🙂 (گویا وہ مجھے معاشرے کی گندگی سے بچاتا ہے) مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ کہتا ہے : سوشل میڈیا پہ اپنے نام سے نہ آؤ تو اچھی بات ہے۔ باقی تمہاری مرضی💞 😇 (گویا وہ مجھے خود فیصلے کا اعتماد بھی دیتا ہے اور مان بھی ) مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ کہتا ہے : اونچی آواز میں مت بولو ۔ باہر تک آواز جاتی ہے 😇 (گویا وہ میرے گھر کی چاردیواری کا حصار میری پاکیزگی کے گرد چاہتا ہے) مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب میرا کوئی بھائی رعب یا مان سے بہن کو Secure کرنے کی کوشش کرتا ہے💕۔ مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب مجھے احساس ہوتا ہے کہ میرے فیصلوں میں ساتھ کھڑے ہونے والے موجود ہیں۔💞😊 کیونکہ میں ایک بہن ہوں کیونکہ میں صنفِ نازک ہوں کیونکہ میں کمزور ہوں میرے احساسات کانچ کے ہیں کیونکہ میں ٹوٹ سکتی ہوں اس لیے مجھے اچھا لگتا ہے۔ ’محافظ’ بھائی کا ہونا ❤ اللہ میرے اور ہر بہن کے بھائیوں کو سلامت رکھے۔ (آمین)
Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.
No comments yet