read.cash Log in
@Mubarah more from that month

آج کی پوسٹ ان دیہاڑی داروں کے نام جو ہفتے میں ایک دفعہ اپنی بیٹی کا پسندیدہ انڈے والا بند کباب لاتے ہیں اور ساتھ اعلان بھی کرتے ہیں کہ انکا پسندیدہ کھانا تو بس روٹی اور چٹنی ہے👇 💕آج کی پوسٹ ان عظیم مردوں کے نام جو رات کو اپنے چھالے بھرے ہاتھوں سے , اپنی ماں , بہن , بیوی , بیٹی کے لئے گرما گرم مونگ پھلی لاتے ہیں اور ساتھ بیٹھ کر قہقہے لگا کر کہتے ہیں , تم لوگ کھاٶ میں تو راستے میں کھاتا آیا ہوں 💕آج کی پوسٹ ان عظیم جوانوں کے نام جو شادی کے چند دن بعد پردیس کی فلاٸٹ پکڑتے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کا ATM بن جاتے ہیں ۔ ۔ جنہیں اپنی بیوی کی جوانی اور اپنے بچوں کا بچپن دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملتا 💕آج کی پوسٹ ان سب مزدوروں , سپرواٸزروں اور فیلڈ افسروں کے نام جو دن بھر کی تھکان کے ٹوٹے بدن کے باوجود , اپنے بیوی بچوں کے مسکراتے چہرے دیکھنے کے لۓ رات کو واٹس ایپ کال کرنا نہیں بھولتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 💕آج کی پوسٹ ان سب دکانداروں اور سیلزمینوں کے نام " جو سارا سارا دن اپنے وجود کے ساتھ لیڈیز سوٹ لگا کر کہتے ہیں : باجی دیکھیں کیسا نفیس پرنٹ اور رنگ ہے 💕" آج کی پوسٹ ان سب عظیم مردوں کے نام " جو پاکستان کے کسی ایک کونے سے ڈراٸیو شروع کرتے ہیں اور پورے پاکستان میں اشیاء تجارت دے کر آتے ہوۓ اپنی بیٹی کے لئے کسی اجنبی علاقے کی سوغات لانا نہیں بھولتے 💕آج کی پوسٹ ان معزز افسران کے نام 💕جو ویسے تو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتے , مگر اپنے بچوں کے رزق کے لۓ سینٸیر اور سیٹھ کی گالیاں کھا کر بھی مسکرا دیتے ہیں ۔ " آج کی پوسٹ ان عظیم کسانوں کے نام " جو دسمبر کی برستی بارش میں سر پر تھیلا لیے پگڈنڈی پھر کر کسی کھیت سے پانی نکالتے ہیں اور کسی میں ڈالتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ آج کی پوسٹ میرے والد صاحب کے نام جنہوں نے مجھے زندگی دی اور زندگی بنا کر بھی دی آج کی پوسٹ ہر نیک نفس , ایماندار اور محبت کرنے والے باپ , بھائی , شوہر اور بیٹے کے نام جو اپنے لیے نہیں اپنے گھر والوں کے لئے کماتے ہیں جنکا کوئی عالمی دن نہیں ہوتا ۔ ۔ مگر ہر دن ان کے لئے عالمی دن ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ کیونکہ جن کے لئے وہ محنت کرتے ہیں وہی انکا سب کچھ ہوتے ہیں

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.