read.cash Log in
M@Moon28 more from that month

جہلم کے رہنے والوں سے جہلم کے بارے پُوچھا جب جہلم میں رہنے والوں نے جہلم کے بارے بتلایا جہلم میں دریا بہتا ہے برسوں سے وہ یہ کہتا ہے جو درد غموں کے سہتا ہے وہ شخص سُکوں سے رہتا ہے جہلم میں ریل گاڑی بھی پُل پر سے جب گُزرتی ہے غُربت کے مارے بچوں کی صورت سی پھر نِکھرتی ہے جہلم کے سب بازاروں میں چوکو میں سب اِشاروں میں سڑکوں کے سب کناروں میں خوشیاں ہیں سب نظاروں میں جہلم میں جو بھی آتا ہے رہتاس تو وہ جاتا ہے اور گُن وہاں کے گاتا ہے پھر قِصّے ہمیں سُناتا ہے جہلم میں منگلا دینہ بھی جہلم میں مرنا جینا بھی جہلم میں کھانا پینا بھی جہلم میں گاما مِینا بھی جہلم کی سر زمیں سے کئی تجھ کو رنگ ملیں گے سپنے حسیں آنکھوں کے پلکوں کے سنگ ملیں گے وہ پُرسکوں ہوائیں وہ لذت کہاں ملے گی جہلم سی سر زمیں کی وہ جنت کہاں ملے گی جہلم کو جا رہے ہو تو اتنا ہے کام کہنا جہلم کے رہنے والوں کو میرا سلام کہنا جہلم کے رہنے والوں کو میرا سلام کہنا

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.