read.cash Log in
H@Hashir

سرسید انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ اینڈ موٹیویشن بٹگرام کے طلباء نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اور بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے آج 16 دسمبر کو یوم سیاہ منایا ۔ جس میں شہدائے اے پی ایس پشاور اور خصوصاً سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے بات کی گئی۔سقوط ڈھاکہ جو کہ ماضی کی ایک گم گشتہ یاد بن کے رہ گیا ہے۔ اس کو پھر سے تازہ کیا گیا۔16 دسمبر 1971 کا دن؛ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ۔جب مشرقی پاکستان علیحدہ ہو کر بنگلہ دیش بن گیا۔ کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی سلم بٹگرام کا یہ خاصہ رہا ہے کہ وہ اس طرح کی سرگرمیاں منعقد کرتی رہتی ہے۔ تقریب کے آخر میں ایم ڈی سلم بٹگرام حاجی امداد اللہ صاحب نے طلبہ سے خصوصی خطاب کیا ۔اور C-B-S کو خوب سراہا۔ اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ سلم بٹگرام کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔آمین❣️

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.