read.cash Log in
D@Drhouse more from that month

عجب پر لطف منظر دیکھتا رہتا ہوں بارش میں بدن جلتا ہے اور میں بھیگتا رہتا ہوں بارش میں صدائیں ڈوب جاتی ہیں ہوا کے شور میں اور میں گلی کوچوں میں تنہا چیختا رہتا ہوں بارش میں دریچے میں در آتے ہیں بہت سے مہرباں چہرے میں ان پر شوخ جملے پھینکتا رہتا ہوں بارش میں دیے جلتے ہیں، بجھتے ہیں، مرے اطراف میں اور میں بس اک سائے کے پیچھے بھاگتا رہتا ہوں بارش میں

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.