read.cash Log in
@Aqeel

ماں کا لاڈلہ اماں ٹھیک کہتی ہیں میں بہت سست ہوں اتنا سست کہ وقت میرے لئے نہیں رکا میری ہتھیلیوں سے برف کی مانند پگھلنے لگا پانی بن کر بہہ نکلا اور میں دیکھتا رہ گیا اِک روز ملنے آیا میں خاموش محبت کے گیت گنگنانے میں مصروف رہا ایک ساز ڈھونڈنے میں اتنی دیر ہوگئی محبت کے پیانو بجاتے کہ وہ دوسری گلی میں جا پہنچی 🤗 میرے وائلن سے غلط فیصلوں کی مہک آنے لگی 😶 ان سے چھٹکارے کی خاطر نیند کی گولیاں خریدیں😑 اور انہیں محبت کا تحفہ سمجھ کر کئی راتوں تک پھانکتا رہا 😭 بے نیند آنکھوں کے گِرد ہجر کے دائروں کی دوستی ہوئی😊 سیاہ حلقے مجھے چہرے کی شکستگی کا ساماں لگنے لگے😑 مارکیٹ سے مہنگی ترین نائٹ کریم خریدی اور اسے دِن میں بھی لگانے لگا بھول گیا 🤐 "ہجر کے دھبے ان سے نہیں مٹیں گے" میرے دِل میں خوف تھا 🥺 یہ جانتے ہوئے بھی "خدا کسی بھی وقت مصافحہ کر لیتا ہے" میں ہاتھ بڑھاتے ہوئے ڈرتا رہا...💔 اِک عجَب سا بوجھ آیا ہے کَندھوں پر جب سے اُترا اِن سے سکول کا بَستہ

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.