read.cash Log in
A@Abbas more from that month

ماں باپ

والدین سے حسن سلوک مخبر صادق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جہاں قیامت کی اور بہت سی نشانیوں کا ذکر فرمایا ان میں ایک نشانی یہ بھی ارشاد فرمائی کہ"باپ کی نصیحت کو چھوڑ کر دوستوں کے مشوروں کو اہمیت دی جائے گی" اپنے ارد گرد، گھر ، خاندان پر نظر دوڑائیں، الیکٹرانک میڈیا کی سکرین پر دل خراش مناظر، اخبارات کی چیختی چنگھاڑتی شہ سرخیاں، صبح وشام انسانی رشتوں کے تقدس کی پامالی کے نوحوں سے بھری ملتی ہیں، والدین کی نافرمانی تو شائد اب کوئی برائی سمجھی ہی نہیں جاتی بدتمیزی توتکار تو روز کا معمول بن چکا ہے کئی بدبخت بیٹے تو والدین کو زدو کوب کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ کے قہروغضب سےنہیں ڈرتے،نوجوان اولاد کی بڑی تعداد اپنے بیوی بچوں پر تو بے دریغ اور بےحساب خرچ کرتی ہے،مگر اپنے عمررسیدہ(( ان والدین کو جنہوں نے ان نوجوانوں کی تعلیم اور مستقبل کی خوشیوں کیلئے اپنی حسین جوانی قربان کر دی تھی انکوکسں نازسے پالا تھا)) ان کو اپنے اوپر بہت بوجھ سمجھتی ہے ، کیا آج کل کا یہ شادی شدہ نوجوان اس حقیقت سے بے خبر ہے، اور انکا ضمیر ان کو ملامت نہیں کرتا کہ جو سلوک آج ہم آپنے والدین سے کررہے ہیں کل کو اس سے زیادہ خطرناک سلوک ہمارے ساتھ بھی ہوا تو ! کیا ہم اسے برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں ، 🌃 رات کی تاریکیوں میں اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا سوچنا غور کرنا کہ یہ وقت بہت جلد تمہیں بھی دیکھنا پڑے گا ،، جیسا کروگے ویسا بھروگے،،

No comments yet

Log in to join in Reading is open to everyone. Replying needs an account.